25 جولائی 2014 - 13:01
ہندوستان نے بھی اسرائیل کے خلاف قرارداد کی حمایت میں اپنا ووٹ دے دیا

ہندوستان نے، فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بارے میں تحقیقات انجام پانے پر مبنی اقوام متحدہ کے بیان کی حمایت کے ساتھ ہی غزہ کے بارے میں نیا موقف اپنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ذرا‏ئع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی حکومت نے غزہ کے عوام کے قتل عام کے بارے میں چند روز محتاط پالیسی اپنانے کے بعد آخرکار، جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس میں، غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت میں قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ميں ہندوستان کے مستقل مندوب اشوک مکھرجی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد جنگ بند کرکے ساز باز مذاکرات شروع کرے۔ ہندوستان نے اسی طرح غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں صہیونی حکومت مخالف 29 ملکوں نے مثبت ووٹ دیئے جبکہ امریکہ وہ واحد ملک تھا جس نے اس بیان کی مخالفت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲